دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آج سب مانتے ہیں کہ نواز شریف کا ویژن درست ہے
No image جب یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف نے جو جو باتیں کیں ثابت ہوا کہ وہ پاکستان کے مفاد میں تھیں اور جن لوگوں نے اس پر نواز شریف کے خلاف محاذ بنا کر اسے سزا دینے کے فیصلے کئیے وہی لوگ پاکستان کی بربادی کے مجرم ہیں تو کئی لوگوں کے منہ سے کف نکلنے لگتی ہے۔
نواز شریف کا 1990 میں جو ویژن تھا اور جس پر اس نے کام شروع کیا تھا اسے بعد میں من موہن سنگھ نے اپنایا اور انڈیا کی سمت درست کی مگر ھم نے کیا کیا؟
ھم نے ایک مخبوط الحواس بڈھے بیوروکریٹ غلام اسحاق خان کے ذریعے محلاتی سازشیں کر کے نواز شریف کو نکلوایا۔
یاد کیجئے وہ تاریخ جب پاکستان میں نواز شریف کو نکالنے کے علاؤہ کوئی کام نہیں ھو رھا تھا۔
1997 میں پھر،2017 میں ایک دفعہ پھر جب نواز شریف اس ملک کی سمت درست کرنا چاھتا تھا تو کیا کیا کھیل نہیں کھیلے گئے،سوال پھر وھی کہ کیا حاصل ھوا؟
آج جن چیزوں کو ھم حسرت سے دیکھ رھے ھیں اور ھمسایہ ممالک کی ترقی کو دیکھ کر اپنے ھاتھوں کو چک مار رھے ھیں وہ سب نواز شریف دھائیاں پہلے کرنے جا رھا تھا مگر اس وقت ھمارے مالکان کو سوال کیا درپیش تھا؟
یہ کہ اگر نواز شریف کو نہ روکا گیا تو یہ ایسے کام کر جائیگا جس کے بعد اسے روکنا ناممکن ھو گا۔
ھمسایہ ممالک کے جن لیڈران کو آج بڑی توپ چیز دکھا کر پاکستانی الٹ بازیوں مار رھے ھیں انکی اوقات کیا ھے نواز شریف کے سامنے؟
مودی کیا ھے؟
حسینہ واجد کونسی عالمی معاشی آئیکون ھے؟
بات سسٹم کو چلنے دینے کی ھے نواز شریف چائے بیچنے والے مودی جتنی عقل بھی نہیں رکھتا تھا جس کی ساری اٹھان ھی ھندوتوا پر مبنی ھے جو گجرات کے قصائی کی شہرت لئیے نمودار ھوا اور جس پر بطور وزیراعلیٰ گجرات امریکہ نے اپنے ملک آنے پر پابندی لگا دی تھی۔
آپ اسکا مقابلہ نواز شریف سے کرتے ھیں؟
مودی ھو حسینہ واجد ھو یا کوئی اور خطے میں کسی کا مقابلہ نواز شریف سے نہیں تھا نواز شریف کو مدمقابل ملے تو خود اپنے چوکیدار جن کا ویژن اور عقل بندوق کی نالی سے ھو کر گزرتا تھا۔
آج سب مانتے ھیں کہ نواز شریف کا ویژن درست ھے تو مجھے استاد تجمل کلیم کا یہ پنجابی شعر یاد آ جاتا ھے۔
"کہ میں کھلاڑی کمال دا ھاں
یا آپ ہردے او بادشاھو؟"
تو میرا جواب یہی ھوتا ھے کہ نواز شریف کھلاڑی ھی کمال کا تھا۔
واپس کریں