دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برین ڈرین،تشویشناک صورتِ حال اور اربابِ اختیار کی خاموشی
No image (خصوصی رپورٹ،احتشام الحق شامی)معاشی مواقع کی شدید کمی کے باعث پاکستانی برین ڈرین برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2022 میں پاکستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی کل تعداد 832,339 تھی۔ تاہم، رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں یہ تعداد 450,110 تک بڑھ گئی ہے اور توقع ہے کہ عنقریب یہ تعداد ایک ملین کو عبور کرتے ہوئے اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق اس سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کی نقل مکانی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
”بیدار ڈاٹ کام“ ذرائع کے مطابق رواں سال پہلے سات مہینوں میں پاکستان سے باہر جانے والے اعلیٰ ہنر مندوں کی تعداد بڑھ کر 26,405 ہو گئی ہے، جو 2022 کی سالانہ گنتی سے 27 فیصد زیادہ ہے۔
برین ڈرین کی اگر یہ جاری رہتی ہے تو کچھ ہی ماہ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہو گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے سات ماہ کے اندر 1638 آئی ٹی ماہرین اور اس سے وابستہ 4705 انجینئرز پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
واپس کریں