دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وفاقی وزیرتعلیم وصحت اور PMDC کے ارباب اختیار سے پرزوراپیل
No image اسلام آباد:پاکستان میڈیکل کمیشن کی ایڈمیشن پالیسی کے مطابق سال 2022 کا MDCAT ٹیسٹ 2 سال کے لیے valid تھا لیکن پی ایم ڈی سی نے ٹیسٹ ہونے کے بعد اس کو ایک سال کے لیے valid قرار دیا جبکہ سال 2020 کا سال 2021 اور سال 2021 سال 2022 کے لیے vailed تھا اور پی ایم ڈی سی کے ایکٹ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 3 سال کے لیے valid ہے تو صرف سال 2022 کے ٹیسٹ کو ایک سال کے لیے valid قرار دینا ناانصافی ہے اور انسانی حقوق کے خلاف بھی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد جموں و کشمیر کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے وزیراعظم پاکستان،وفاقی صحت و وزیرتعلیم اورPMDC کے اعلیٰ حکام سے اپیل ھے کہMBBS اور BDS کے لئے MDCAT- 2022 کارزلٹ اس سال 2023 کے لیے Valid کیاجائے۔طلبہ وطالبات اور ان کے والدین نے جناب وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ، وفاقی وزیرتعلیم وصحت اور PMDC کے ارباب اختیار سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال کا MDCAT- 2021 کا رزلٹ 2022 میں Valid تھا اسی طرح سال2023 میں بھی وہی طریقہ کار دہرایا جائے اور طلباءو طالبات میں پائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کیا جائے ۔ والدین اور طلباء کا کہنا ہے کہ اس سال PMDC کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے کہ سال 2022 کارزلٹMBBS اور BDS کےلے رواں سال 2023 کے لیے قابل قبول نہیں کیاجائے گا جس کی وجہ سے بہت طلباء وطالبات کے ساتھ نا انصافی ھو گی اور اس اقدام سے طلبہ و طالبات ان کے والدین سخت مایوسی اور پریشانی کاشکارہیں۔
والدین کاکہناہے کہ بہت سے طلبہ وطالبات نے اس سال Fsc کاامتحان Improve کے لیے دیاتھاجس سے نمبرات بڑھے ہیں ۔طلبہ و طالبات نے حکومت سے اپیل کی کہ سال2022 کارزلٹ سال 2023 کے لیے Valid کیاجاۓ ۔
واپس کریں