دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ آزاد کشمیر کے ہاکی کھلاڑی کا اعزاز
No image راولاکوٹ(آصف اشرف)راولاکوٹ آزاد کشمیر کے ہاکی کھلاڑی کا اعزاز، پاکستان قومی ہاکی ٹیم میں منتخب۔ پہلا انٹرنیشنل میچ بھارت کے خلاف بھارت کے شہر کول کتہ میں کھیلیں گے۔
راولاکوٹ کے گاوں چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی سٹار وقار ظہور کو ایشیاء کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم میں پاکستان قومی ہاکی چمپئین شپ میں آسلام اباد ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستان قومی ہاکی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان قومی چمپئین شپ جس میں واپڈاآرمی پی آئی اے، پاکستان ائیر فورس اور چاروں صوبوں کی ایک ایک منتخب ٹیم شریک تھی ۔
اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت آزاد کشمیر کے کھلاڈی کو دی گئی۔ ہاکی لورز نے وقار ظہور کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم میں شامل ہونے مبارک دیتے توقع کی کہ وہ عالمی سطح پر نام منوائیں گے۔
واپس کریں