دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا
No image شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس نے بھی ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے بھی شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

افتخار درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکاروں نے مارا، اینٹی کرپشن پنجاب کے مرد پولیس اہلکار شیریں مزاری کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔


واپس کریں