دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خوشامد کی طاقت۔ایڈوکیٹ عزیز خان
No image انوار الحق کاکڑ صاحب کوئیٹہ میں انو کےنام سے پہچانے جاتےتھے۔ وہ خوبرو اور پرکشش نوجوان ھوا کرتے تھے البتہ انو کے بارے میں یہاں شروع سے ہی یہ بات مشہور رھی ھے کہ یہ شخص بلا کا چاپلوس، خوشامدی اور اوپر کلاس کے لوگوں سے بہت جلد اور پھرتی کے ساتھ تعلقات بنانے میں ماھر ھے۔
انو نے یہاں کے ایک سرمایادار شخص سے تعلق بنالی، پھر وہ شخص اس پہ کچھ زیادہ مہربان ھوکر اسکا لندن کا ویزہ لگا کر اپنےساتھ لندن گھومنے لےگئے۔
یہاں یہ بات مشہور ھے کہ لندن میں انوبھائی نے اس شخص کے پاس پڑے ڈالرز کے کچھ دستے غائب کردئے اور پھر خود بھی لندن میں غائب ھوگئے۔ جب ڈونڈھنے پر بھی نہ ملے تو وہ شخص واپس پاکستان چلے آئے۔(واللہ و علم).
بعد میں انوبھائی نے انھہی ڈالرز سے لندن میں اپنے لئیے ایک ٹیکسی خریدلی۔۔۔وہ لندن میں ٹیکسی چلاتے رھے اور اپنی بےپناہ ٹیلنٹ ( چاپلوسی اور خوشامد) سے وھاں لندن کے دورے پر آنے والے پاکستانی عسکری اداروں کے بندوں کے ساتھ تعلقات استوار کرتے رھے۔۔ اس نے ھر اس کرنل اور برگیڈئیر وغیرہ کہ جس نے ائیرپورٹ سے لیکر اپنی منزل تک انوبھائی کی ٹیکسی میں سفر کی تھی، کو اپنا موبائل نمبر دے رکھا تھا کہ وہ جب بھی لندن تشریف لائے تو ٹیکسی کی خدمات انو فراھم کرتارھےگا۔
لندن میں گزارے گئے وہ دن تھے کہ جب انو بھائی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کی نظر میں آگئے اور انہی تعلقات کا اثر تھا کہ جب انوبھائی کو 2008 کے الیکشنز میں حصہ لینے کیلئے کوئیٹہ بلا کر لانچ کیا گیا۔۔ اسکے بعد انوبھائی اسٹیبلشمنٹ کے اسٹرکچر میں گہرائی تک گھس گئے اور بلوچستان میں اسٹیلشمنٹ کے بہت سے کام انو کے ذریعے نکالےگئے۔
اور پھر وہ وقت بھی آن پہنچا کہ انو بھائی اپنی قابلیت یعنی اپر کلاس میں چاپلوسی اور خوشامد جیسی طاقت کا استعمال کرتے ھوئے نگران وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئے۔
اب انو بھائی کو الیکشن کے انعقاد کے نام پر اسلام آباد بلایا گیا ھے لیکن آئے روز انو بھائی کے بیانات سے تو کسی بھی صورت یہ ظاھر نہیں ھورھا کہ اسے الیکشن کے انعقاد کیلئے بٹھایا گیا ھے بلکہ نگران وزیراعظم صاحب کے بیانات اور ایکٹیویٹیز سے یہ صاف ظاھر ھورھاھے کہ وہ الیکشنز کے انعقاد کیلئے نہیں بلکہ کچھ اور اھم کام سرانجام دینے آئے ھے جس پر سے آنے والے وقتوں میں پردہ اٹھ ہی جائے گا۔۔۔۔ البتہ اتنا ضرور کہا جاسکتا ھے کہ انو بھائی سے جو بھی کام لیاجائےگا، وہ تباہ کن اور انسان دشمن ہی ھوگا۔
واپس کریں