دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دھرنے کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
No image راولاکوٹ(آصف اشرف) دھرنے میں مشاورت کے بعد اہم فیصلہ۔ قانون ساز اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے مقامی اور مرکزی لیڈر شپ پر دھرنا میں تقریر نہ کرنے دینے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سے شروع ایک سو تیرہ روز سے جاری تحریک میں بڑی پیش رفت یہ سامنے آئی جب دھرنا میں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ روائیتی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ اس دھرنا میں آکر اس تحریک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں جس پر شرکاء نے سخت رنجیدگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ اسمبلی میں موجود کسی ایک سیاست کار یا سیاسی جماعت نے ان مطالبات کی حمائیت میں ایک لفظ تک بولنا گوارہ نہیں کیا اور اب جب تحریک کامیاب ہونے جا رہی ہے انگلی کٹوا کر شہید وں میں نام لکھوانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی طے ہوا کہ اظہار یک جہتی ہر فرد کرنے کا حق رکھتا ہے مگر دھرنے کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
واپس کریں