دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مغرب میں انسانوں کی نئی قسم۔ انسانی کتے
No image اِن لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انھیں ”انسانی کتا“ کے طور پر مستقل شناخت اور حقوق عطا کیے جائیں۔ یہ لوگ خود کو کتا محسوس کرتے ہیں اور کتوں کی طرح رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ چار ٹانگوں پر چلتے ہیں، کتوں والے پنجروں میں سوتے ہیں، کتوں والی غذا کھاتے ہیں، کتوں کی طرح کھیلتے ہیں اور اِن کا مطالبہ ہے گاڑیوں میں ان کے لیے کتوں والی خصوصی نشستیں مختص کی جائیں۔ ایسا صرف نفسیاتی عوارض ہی کی وجہ سے نہیں بلکہ متعدد لوگوں نے اپنے شوق سے کتوں والی زندگی کو پسند کیا ہے.
یہ لوگ ٹریننگ سینٹرز میں داخل ہوتے ہیں جہاں ایک خاص طرح کی ٹریننگ کے ذریعے انھیں ”کتیایا“ جاتا ہے۔اِن میں سے بعض لوگ خود کو پالتو جانوروں کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اپنے مالک کا پالتو جانور بن کر اُس سے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔ اِن کے مقابلے ہوتے ہیں جن میں سب سے ”اچھا بھونکنے“ کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔
اِن کی بدولت ایک نئی انڈسٹری وجود میں آچکی ہے جس میں ”انسانی کتوں“ کے کپڑے، پنجرے اور کھلونے تیار کیے جاتے ہیں۔حکومتی سطح پر اِن کے علاج کی بجائے انھیں اِن کے خصوصی حقوق فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اِن کی تعداد دس ہزار کو پہنچ چکی ہے اور دیگر یورپی ممالک اور امریکا میں بھی اِن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
جب نطشے نے ”بقولِ زرتشترا“ میں کہا کہ خدا مرچکا ہے اور مغربی شعور نے اِس اعلان پر آمنا و صدقنا کہا تو یہ دراصل خدا کی موت کا نہیں بلکہ انسان کی موت کا اعلان تھا۔
مابعد جدیدیت نے اِس موت کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ ذرا سوچیے! نئے انسان کی زندگی میں کتنا بڑا معنوی خلا پیدا ہوچکا ہے کہ اُس سے اُس کی انسانیت تک چھن گئی ہے۔ کیسا شدید باطنی اضطراب ہے جس نے انسان کو کتے میں بدل کر رکھ دیا ہے۔خدا فراموشی کیسے انسان کو خود فراموشی تک لے جاتی ہے۔ الحاد، سرکشی، جنسی انحرافات، فطرت سے بغاوت اورروح کے قتل کا کفارہ اتنا زیادہ بھی ہو سکتا ہےکہ مجرم کو اپنی فطری شناخت ہی کھونا پڑ جائے۔
ان کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں اور ان آیات کا مطلب سمجھ میں آتاہے۔
إن هم إلا كالأنعام بل هم أضل سبيلا.
فمثله كمثل الكلب إن تحمل عليه يلهث أو تتركه يلهث.
قل هل أنبئكم بشر من ذلك مثوبة عند الله من لعنه الله وغضب عليه وجعل منهم القردة والخنازير وعبد الطاغوت.
إن الذين كفروا يتمتعون ويأكلون كما تأكل الأنعام والنار مثوى لهم.
استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ
واپس کریں