دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تمام مسائل نے“ پروجیکٹ عمران” کے دور فسطائیت سے جنم لیا
No image مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ انہیں ‎دکھ ہےکہ عوام کو بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے، نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔لاہور میں ن لیگ ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں سےگفتگو میں مریم نواز نےکہا کہ ن لیگ نے گزشتہ 16 ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے، اب عوام کو مہنگائی سے بھی ہم ہی بچائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ مسائل نے“ پروجیکٹ عمران” کے 4 سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا ہے، نواز شریف نے پہلے بھی عوام کو مہنگائی، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب خواتین کو اپنےشانہ بشانہ کھڑا دیکھتی ہوں، خواہش ہے آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کو زیادہ پارٹی ٹکٹ دیے جائیں، طالبات ن لیگ کی لیڈر شپ کو ہی پسند کرتی ہیں جو خوش آئند ہے، ن لیگ ملک میں سب سے بڑی یوتھ اور خواتین کی جماعت بن چکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ‎نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، آج کے تمام مسائل نے“ پروجیکٹ عمران” کے چار سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا، عوام کے حقیقی منتخب نمائندے ہی ایک ایسی حکومت کو جنم دیں گے جو مہنگائی کے عفریت کو قابو کر کے ترقی و خوشحالی کے دور کو شروع کرسکے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‎16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، ‎دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ‎وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مذید کہا کہ انشاء اللہ مہنگائی کے جن کو ویسے ہی بوتل بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی کی لاقانونیت کو ختم کیا تھا، نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں اور وہ ہی تمام مسائل سے چھٹکارا بھی دلا سکتے ہیں۔
واپس کریں