دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آذادکشمیر ۔ سول نافرمانی کی طرف ایک اور قدم ۔حالات تشویشناک
No image راولاکوٹ(آصف اشرف) آزاد کشمیر کو مفت بجلی کی فراہمی کے لیے تحریک میں پیر کے روز بڑی پیش رفت ۔گاوں دریک کے جرگہ نے باہمی مشاورت سے بجلی کے کھمبے ٹرانسفارمر اکھاڈنے اور بجلی بلز سے روکنے باضابطہ درخواست ایکئسین برقیات کو جمع کروا دی۔
گاوں کے جرگہ کے بعد دی گئ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیالیس سال سے ان کی زمینوں پر کھمبے ٹرانسفارمر نصب ہیں ان سالوں کا حکومت پاکستان واپڈا اور ازاد کشمیر کے محکمہ برقیات نے کھبی ایک پیسہ تک کرایہ نہیں دیا الٹا بجلی مفت دینے کے بجائے بھاری بھر ٹیکسز لگا کر غریبوں کو خود کشی پرمجبور کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ان مالیہ لینے والے بجلی پول ٹرانسفارمر اور میٹرز کی اب کوئی ضرورت نہیں۔
ایک ماہ کے اندر یہ سب سامان بجلی ہماری زمینوں سے اکھیڑ کر واپس لے جایا جائے اس کے ساتھ بیالیس سالوں کا ہماری زمینوں کو استمعال کر کے بجلی کنکشنز کے نام کیے کاروبار کا کرایہ دیا جائے ورنہ حالات کی زمہ داری حکومت پاکستان واپڈا اور آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات پر ہوگی۔
واپس کریں