دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ۔اللہ داد صدیقی،نائب صدر منتخب
No image (پریس ریلیز)پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی منتخب باڈی نے حلف اٹھالیا،نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ،حلف اٹھانے والے عہدیداران میں پریس ایسوسی ایشن کے صدر طیب بلوچ ،جنرل سیکرٹری اعظم گل ،نائب صدر اللہ داد صدیقی،سیکرٹری اطلاعات شہر یار شعیب،چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ناصر کاظمی ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سعید بلوچ اور وسیم ملک شامل ہیں۔
اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی جبکہ ایسوسی ایشن کے صدر طیب بلوچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شیلڈ پیش کی اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر اللہ داد صدیقی نے اپنے دوشعری مجموعے سفر کو ہم سفر جانا اور جو پھول سمیٹے یادوں کے پیش کیے ۔
صدر پریس ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا،حلف برداری کی تقریب میں پریس ایسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر سنئیر صحافیوں نے شرکت کی،
واپس کریں