دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کا اسٹبلشمنٹ کو دو ٹوک پیغام
No image بنگلہ دیش کا بوجھ بھٹو نے اٹھایا کارگل کا بوجھ میں نے اٹھایا اب ہم مزید آپ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے،اگر نیوٹرل ہو تو ثابت بھی کرنا ہو گا اور آئین کہ تابع ہونا پڑے گا کیسیز کا سامنا کرنا ہو گا۔

اب ایسا نہیں ہو گا کہ ہم دن رات محنت کر کہ معیشت سنبھالے اور آپ پھر کوئی اقامہ یا پانامہ کی شکل میں نیا ایڈونچر لیکر میرے عزیز ہموطنو بول کر بالواسطہ یا بلاواسطہ حکومت میں آ جائیں آپ پہلے بھی4بار اور پانچویں بار عمران خان کی شکل میں حکومت کر چکے لیکن معیشت سنبھالنا آپ کہ بس کی بات نہیں اس لئے اگر ملک بچانا ہے تو سب آئین کہ تابع ہو جاو قوم کہ سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرو عدالتوں کا سامنا کرو اور آئندہ سے سیاست میں نا آنے کا معاہدہ کرو۔

اگر منظور ہے تو پھر ہم محنت بھی کرے گے سخت فیصلے بھی کرے گے اور انشاءاللہ معیشت بھی سنبھالے گے۔جب ہم نوے ہزار قیدی چھڑا کر لائے اور تباہ حال ملک کو پاؤں پر کھڑا کیا تو آپ نے ہمیں پھانسی دے دی، جب ہم نے کارگل کی تباہی سے آپ کو بچایا آپ نے ہمیں دس سال کے لئے جلاوطن کر دیا جب ہم نے پھر سے تباہ حال معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا تو آپ چار لاکھ ورکرز کو لے کر عمران خان پراجیکٹ لے آئے. مومن ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاتا. تمام ذمہ داران کو آئین کے مطابق سزا دی جائے اور مستقبل کی ضمانت ہو تو پیسہ بہت، معیشت، گورننس، سب کچھ درست کر دیا جائے گا۔
واپس کریں