
انڈیا میں ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر نیشن کونسل آف وومن کی ایک اہلکار سمیا گجرار کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑ گیا۔
وٹس ایپ پر سامنے آنے والی سلیفیاں اس وقت لی گئی تھیں جب راجھستان کمیشن فار وومن کی ممبران ریپ کی نشانہ بننے والی خاتون سے بدھ کے روز ملاقات کر رہی تھیں۔
اس خاتون نے رپورٹ دائر کی تھی کہ اس کے خاوند اور دو رشتہ داروں نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ 51 ہزار روپے جہیز نہ دینے پر اس کے ماتھے اور ہاتھوں پر تضحیک آمیز چیزیں بنائیں۔
سمیہ گجرار نے جو کہ اب مستعفی ہو چکی ہیں، مسکراتے ہوئے اس خاتون کے ساتھ سیلفی بنائی تھی۔
تصاویر میں گجرار کے ہاتھ میں ٹیبلٹ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ یہ بھی کہ کمیشن کی چئیر پرسن سمن شرما، ریپ کی شکار خاتون کا ہاتھ پکڑے دیکھی جا سکتی ہیں۔ شاید ایسا انھوں نے ان کے ہاتھ پر بنے تضحیک آمیز ’ٹیٹو‘ دکھانے کے لیے کیا تھا۔
واپس کریں