
میں نے کیک منگوا لیا
روشنیاں جلا دی ہیں
سات رنگوں کے غبارے
کمرے میں رنگ بکھیر رہے ہیں
تازہ پھول تمہارے لیے دروازے پر رکھے ہیں
تمہاری پسند کا کیک ٹیبل پر ہے
در و دیوار پہ ۔مہکتی
تمہاری یادیں تالیاں بجا رہی ہیں
تم نے اپنا پسندیدہ سوٹ پہنا ہوا ہے
کیک کاٹنے سے پہلے ہی
ہیپی برتھ ڈے گنگنانے کا
یہ زندگی کا پہلا تجربہ ہے
آج میرے آنسو مسکرا رہے ہیں
میں تمہارے ساتھ ہوں
یا تمہارے بغیر
دونوں باتیں سچ ہیں
آپ کی خوشبو
دھند کا نقاب بن کر
آپ کو چھپا لیتی ہیں
میں خوشبوؤں سے نہیں لڑ سکتا ہوں
میں نے آج تمہیں وش کرنے سے پہلے آنکھیں بند کیں
تمہارا قہقہ کمرے میں گونجنے لگا
اور تمہاری آواز مجھے بہت قریب سے آنے لگی
زوبی تم میرے رونے سے خفا رہتی ہو
دیکھو
میرے آنسو مسکرا رہے ہیں
میرے ساتھ تم بھی گنگناؤ
Happy birthday to you
Happy birthday to me
داد صدیقی
واپس کریں