دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہم سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے بے حد شکر گزار ہیں۔صدر انجمن تاجران راولاکوٹ
No image راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی کی طرف سے دھرنا شرکا کے لیے بھجوایا چیک شکریہ کے ساتھ واپس کر دیا گیا تنویر الیاس چغتائی نے 11 جولائی کو راولاکوٹ میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر ایک لاکھ روپے شرکاء دھرنا کیلیے فنڈ کا اعلان کیا تھا جس کا چیک تنظم کے ذمہ داران نے گزشتہ روز دھرنا کمیپ میں آکر پیش کیا لیکن احتجاجی تحریک کے ذمہ داران نے ایک لاکھ روپے فنڈ کو شکریے کے ساتھ واپس کر دیے۔اس موقع پر احتجاجی تحریک کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے بے حد شکر گزار ہیں کہ وہ بجلی بلات میں ٹیکسز اور آٹا سبسڈی بحالی کے لئے راولاکوٹ میں گزشتہ 75 دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا میں مورخہ 11 جولائی کو اظہار یک جہتی کے لئے تشریف لے آئے اور دو دن قبل ھمارے دھرنا کیمپ پر پولیس گردی کی گئی اور شرکاء دھرنا کو گرفتار بھی کیا گیا تو سابق وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنا زبردست ردعمل ظاہر کرتے اس پولیس گردی کی کھل کر مذمت کی جس پر شرکاء دھرنا نے بطور خاص شکریہ ادا کیا۔
صدر انجمن تاجران راولاکوٹ عمر نزیر کشمیری وارڈ کونسلر شوکت حسین، راجہ امتیاز رحمت، بلال نواز خان، سنان عزیز خان، قدیر خان، الیاس خان، خان افتخار خان، نزر حنیف، شفاعت خان، عدنان اشرف، زاہد عزیز، ناصر عارف، شہباز علی اور دیگر نے کہا کہ تنویر الیاس نے دھرنا آمد پر دھرنا کیمپ کے لیے ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا اورگزشتہ روز ان کی تنظیم کے زمہ داران ایک لاکھ روپے کا چیک دینے آئے جس پر ھم نے شکریہ اور معزرت کے ساتھ چیک واپس کر دیا۔
چونکہ بماری احتجاجی تحریک توکل، خود انحصاری، خود کفالت، خود داری کی بنیاد پر جاری ھے۔ یہ خالصتاً عوامی حقوق تحریک ھے۔ عوام اس میں اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈال رہی ھے۔ لہذا شکریہ اور معزرت ہے۔سابق وزیر اعظم تنویر الیاس نے جو ہماری تحریک کی مکمل حمایت کی اور یکجتی کے لیے ہمارے پاس تشریف لے آے ہمارا لیے یہی بات کافی ہے۔
واپس کریں