دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کےلیےتحریک آزادی کے خلاف منفی مہم چلا رہا ہے
No image مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور ریاستی جبر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف عالمی برادری اقدامات کرے، تحریک آزادی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم سے نوجوان نسل، وطن عزیز کے شہریوں اور عالمی برادری کو آگہی اور شعور فراہم کرنے کیلئے جموں وکشمیرلبریشن کمیشن کلیدی کردار ادا کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم احمد کیانی آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر/پاکستان چیپٹر کے کنوینر محمود احمد ساغر، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ آزاد کشمیر کے صدر الطاف احمد بٹ اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام کشمیر سنٹر راولپنڈی میں "تحریک آزادی کشمیر میں اوورسیز کشمیریوں کا کردار" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن (میڈیا ونگ ) سرور حسین گلگتی، ڈائریکٹر (نیشنل کوارڈینیشن ونگ) راجہ خان افسر خان، انچارج ڈیجیٹل میڈیا نجیب الغفور خان ، سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی، راجہ راشد رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہماری ترجیع اول تحریک آزادی کشمیر ہے ہم ایک لمحہ کےلیے بھی تحریک آزادی کشمیر سے صرف نظر نہیں کرسکتے، اوورسیز کشمیریوں اور بیس کیمپ کی حکومت میں روابط کو مضبوط بناتے ہوے عالمی برادری کو مسلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرنے کےلیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہمیں اپنے پیمانے تبدیل کرنا ہوں گے۔ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اپنی استطاعت کے مطابق بہت اچھا کام کررہا ہے اس کام کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت عالمی دنیا کو گمراہ کرنے کےلیےتحریک آزادی کے خلاف منفی مہم چلا رہا ہے ہمیں بھارت کے ان مذموم حربوں کو ناکام بنانا ہوگا، اوورسیز کشمیریوں اور بیس کیمپ حکومت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں کشمیر کی تحریک کو مزید موثر انداز میں اٹھانے کےلیے بھرپور اقدامات اٹھائے جاہیں گے کشمیری عوام اپنے پیداہشی حق، حق خودارادیت کےلیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد مبنی برحق ہے کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں راہیگاں نہیں جائیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری اپنی آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ بیس کیمپ کی حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کی تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ ہمیں لانگ پلان کے ساتھ شارٹ ٹرم پلان ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ چیرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ سنیر حریت راہنما الطاف بٹ نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس سیمینار کا انعقاد کیا، ہمیں کشمیر کاز کےلیے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چا ہیے اس سے حوصلے بڑھتے ہیں ہمت پیدا ہوتی ہے، اس طر ح کے پروگرامات سے کشمیر کاز کےلیے خدمات انجام دینے والوں کو آکسیجن ملتی ہے تحریک کےلیے کام کرنے والوں پر انگلیاں اٹھتی رہتی ہیں، ہمیں تنقید برائے اصلاح کو برداشت کرکے اپنی اصلاح کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے ، تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اس کام کو مزید منظم کیا جائے ۔
الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن مثبت اور تعمیری کام کررہا ہے کشمیر پر ایک مثالی ڈاکیومنٹری بنانے کی ضرورت ہے، جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اس حوالے سے کام کرے ہم بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری حریت قیادت جیلوں میں ہے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اس مرحلے پر کشمیر کاز کے لئے مزید متحرک ہو اور کشمیریوں کی آواز بنے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کا سوشل میڈیا انتہائی متحرک ہے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ٹول کو زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی محاذ پر تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی اور ان کی پوری ٹیم بہت منظم انداز میں کام کررہے ہیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ہمیں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوے آگے بڑھنا ہوگا اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے ہمیں متحد و یک جان ہونا ہوگا ہم سب اپنی استطاعت کے مطابق کام کررہے ہیں۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں اور آزادی کے سلوگن کو ہیش ٹیگ کے ساتھ پوری دنیا میں پھلائیں تاکہ پوری دنیا کشمیریوں کی حمایت کرے۔ ڈائریکٹر (میڈیا ونگ) سرور حسین گلگتی نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے۔ آزادکشمیر کی تمام یونیورسٹیز میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سمینارز، کانفرنسز اور ورکشاشپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تاکہ نوجوان نسل مسئلہ کشمیر سے آگاہی حاصل کر سکے۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تمام شعبہ جات اس سلسلہ میں کام کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر (نیشنل کوارڈینیشن ونگ) راجہ خان افسرخان نے کہا کہ 5 اگست 2019 ء مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سلسلہ میں جموں و کشمیر لبریشن کمیشن نے کریش پروگرام کے ذریعے اپنی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ جس کے تحت تمام شعبے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر راجہ فہیم کیانی اور ان کے رفقاء بہت گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوورسیز کشمیری مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچاتے ہیں، اوورسیز کشمیری اور ہمیں مل کر کشمیر کاز کےلیے کام کرنا ہوگا۔
جموں و کشمیر لبریشن کمیشن ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج نجیب الغفور خان نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے قیام کا مقصد ہی یہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی دنیا کے سامنے لا کر بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کو دیکھایا جائے۔ اس سلسلہ میں جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کا سوشل میڈیا یونٹ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا کیمپینز کے ذریعے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔ نجیب الغفور خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ معصوم کشمیریوں کی آواز بننے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیا پیجز کو ضرور وزٹ کیا کریں جہاں پر مئسلہ کشمیر، بھارتی مظالم اوورسیز کشمیریوں اور مئسلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر رونما ہونے والی تازہ ترین صورت حال سے متعلق آگاہی ملتی ہے ۔
انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لائیں اور مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لئے برسر پیکار کشمیریوں کی آواز بنیں۔
واپس کریں