دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہم نے چار سال دوبارہ انتخابات کے لیے تحریک چلائی
No image جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم بھی الیکشن میں اصلاحات چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ’قوم نقالوں سے ہوشیار رہے۔ کشمیر اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔ مولانا کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے اور پٹڑی پر لانا ہے۔ اس کے مواقع ہمیں طے کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پر فوج جانا چاہ رہی ہے ہم اس میں تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ایک آدمی اپنے مقام پر جانا چا رہا ہے جو اس کا آئینی مقام ہے، تو ہم کیوں اس میں رکاوٹ ڈالیں گے۔ وہ اپنے مقام پر جا رہا ہے تو وہ میر جعفر ہو گیا۔ جب تک وہ پشت پر تھا قوم اس پر شکایت کر رہی تھی، اعتراضات اور تحفظات تھے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں تضادات کا شکار نہیں ہونا ہے۔ ہمیں بلکل ایک ہی رائے پر جانا چاہیے اور اگر وہ اپنے مقام پر واپس جانا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اس میں رکاوٹ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔‘
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔

واپس کریں