دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مجھے بھی جان کا خطرہ ہے،سیاسی پناہ دی جائے۔ سردار ارشاد محمود،
No image کیلگری کنیڈا(خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور سردار تنویر الیاس چغتائی کی حکومت کے اہم عہدے دار ارشاد محمود کنیڈا جا کر سیاسی پناہ طلب کر بیٹھے۔سردار ارشاد محمود جماعت اسلامی سے الگ ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔
تحریک انصاف میں شامل ہو نے سے پہلے ہی ایک پاکستانی تجزیہ نگار کی سفارش پر انہیں تحریک انصاف ازاد کشمیر کا سیکرٹری اطلاعات بنایا گیا جس کے کچھ عرصہ بعد انہیں تنویر الیاس چغتائی کی حکومت میں ڈی جی لیبریشن سیل آزاد کشمیر بنایا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں انہیں تنویر الیاس چغتائی نے تنظیمی عہدے اور حکومتی عہدے دونوں سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد اچانک وہ امریکہ چلے گئے جہاں سے کنیڈا منتقل ہوئے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ بھی طلب کر لی۔ زرائع کے مطابق سردار ارشاد محمود نے درخواست میں موقف سامنے لایاکہ پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں سیاسی پناہ دی جا ئے۔
اس سے قبل سابق صدر ریاست یعقوب خان اور سابق صدر ریاست سردار مسعود خان کے ساتھ پریس سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے والے بشارت محبوب جنجوعہ بھی کنیڈا جا کر خاندان سمیت سیاسی پناہ حاصل کر بیٹھے ہیں۔
واپس کریں