دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبول بٹ کے پوتے نے برطانیہ سے گریجویشن مکمل کر لی
No image راولاکوٹ(آصف اشرف)شہید کشمیر بابائے قوم مقبول بٹ کے پوتے نے گریجویشن کرلی قوم پرست سیاست کار شوکت مقبول بٹ کے بیٹے حاشیر شوکت مقبول بٹ نے برطانیہ کی ایک یو نیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لی۔
کانووکیشن میں انہیں ڈگری دی گئی اس خوشی میں ان کے والد شوکت مقبول بٹ نہال تھے۔
مختلف مکاتب فکر نے گریجویشن مکمل کر نے پر برطانیہ سمیت دنیا بھر سے کشمیر یوں نے شوکت مقبول بٹ اور ان کی اہلیہ عائشہ افروز گل کو مبارک دی ہے ادھر شہید کشمیر بابائے قوم مقبول بٹ کے آبائی گھر ترہگام کپواڈہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اس خوشی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مقبول بٹ کے برادر اصغر ظہور احمد بٹ کے گھر جاکر اور فون پر بٹ خاندان کو مبارک دی ظہور احمد بٹ اور مقبول بٹ کے بھتیجوں پرویز غلام نبی بٹ عادل منظور بٹ نے خاندان کے سپوت کی تعلیمی کامیابی پر اپنے تاثرات میں کہا کہ امید ہے مقبول بٹ کا پوتا جب تعلیم سے فراغت پائے گا تب اس کے دادا سے منسوب آزادی کا سورج طلوع ہو چکا ہوگا اور حاشیر شوکت اس نئے آ زاد ملک کی تعمیر میں کردار ادا کر ے گا۔
واپس کریں