دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں 1821 کشمیری شہید ہوئے۔
No image بھارتی فوجیوں نے 2016 میں مقبول نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1821 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے برہان وانی کی برسی کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق آج ان شہید کشمیریوں میں سے 242 کو اس عرصے کے دوران جعلی مقابلوں یا حراست میں مارا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج، نیم فوجی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین اور سوگواروں پر گولیوں، پیلٹوں اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 29,984 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
برہان وانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت بھارتی فوجیوں نے 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا، ان کے ماورائے عدالت قتل نے مقبوضہ کشمیرمیں عوامی بغاوت کو جنم دیا تھا اور اس کے بعد کے چند ماہ میں ہی بھارتی فوجیوں نے 200 سے زائد افراد کو شہید کر دیا تھا۔ پرامن مظاہرین پر گولیاں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے برسا کر 150 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
واپس کریں