دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جِم جونز،انقلابی خود کشی اور عمران خان
No image احتشام الحق شامی: اپنے آپ کو امریکی قوم کا مسیحا قرار دینے والے جِم جونز نے سان فرانسسکو میں پیپلز ٹیمپل نامی مذہبی فرقے کی بنیاد رکھی تھی۔ جونز نے ایک کرشماتی چرچ مین کے طور پر شہرت حاصل کی جس نے دعویٰ کیا کہ وہ نفسیاتی طاقتیں رکھتا جیسے کہ مستقبل کی پیشین گوئی کرنے اور روحانیت کی صلاحیت۔ اس کے فالورز اور پیروکار اس کے لیکچر سننے پیپلز ٹیمپل جایا کرتے تھے اور رفتہ رفتہ جِم جونز کو اپنا خدا یا پیغمبر سمجھنے لگے جبکہ جونز پہلے سے ہی نرگسیت کا شکار ہو چکا تھا۔ جِم جونز کے بقول وہ ہی دنیا کا سب سے عظیم اور قابل انسان تھا جس کے پاس تمام مسائل کے حل موجود تھے۔
ایک وقت میں آ کر اس نے اپنے پیروکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ چونکہ امریکہ اور سامراج ہمارا مخالف ہو چکا ہے،ہمیں اذیت دے کر مارا جائے گا،آپ کو غلامی کی زندگی جینے پر مجبور کیا جائے گا، لہذا زلت کی زندگی گزارنے کے بجائے ہمیں با عزت طور پرrevolutionary suicide انقلابی خود کشی کر لینی چاہیئے۔آنے والی نسلیں ہمیں قومی ہیروز کے طور پر یاد کریں گی کہ ہم نے سامراج اور امریکہ کے مظالم اور فاشزم کے سامنے سرنڈر کرنے کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں انقلابی خود کشی کر لی تھی۔
یہ سننے کی دیر تھی کہ پیپلز ٹیمپل میں موجود جم جونز کے پیروکاروں نے سر جھکا کر اس کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیئے ارادہ ظاہر کر لیا۔ فوری طور پرایک قطار بنائی گئی،ایک ٹب رکھا گیا جس میں سائنامائڈ زہر بھرا تھا، تمام پیروکاروں نے سرنج میں زہر بھر کر پہلے اپنے بچوں کو لگایا اور پھر اپنے آپ کو اور یوں 18 نومبر سنہ 1978 کو جنوبی امریکہ کے ملک گیانا میں 918 افراد کی انقلابی خودکشی کے المناک واقعے نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس اندہوناک واقعے میں 308 بچے بھی شامل تھے جنہیں پیروکاروں نے اپنے روحانی پیشوا جم جونز کے کہنے پر زہر پلا کر خود کشی کروائی۔ ڈپریشن کے شکار جم جونز کی بھی لاش مرنے والوں میں موجود تھی لیکن اس کے سر میں پستول کی گولی لگی ہوئی تھی،جیسے اس نے خود کشی کی ہو۔
عمران خان نیازی کے پیروکار بھی انقلابی خودکشی کے لیئے تیار رہیں کیونکہ ان کا مسیحا بھی اپنے پیروکاروں اور فالورز سے مخاطب ہو کر کہتا ہیں کہ اللہ کہتا ہے کہ”ظلم برداشت کرنے سے بہتر ہے کہ مر جاؤ“۔مذید بھاشن دیتا ہے کہ”اللہ نے یوتھیوں کو بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے کہ اللہ ایمان کو مشکلات سے آزماتا ہے اور یہی آزمائش کا وقت ہے“
امریکی اور پاکستانی قوم کے مسیحاؤں مرحوم جِم جونز کے پیپلز ٹیمپل اور مہاتماءعمران نیازی کے بنی گالا میں اگر کسی کو کوئی فرق دکھائی دے رہا ہے تو ضرور مطلع کرے۔
واپس کریں