دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کا یوکرین کے اسکول پر مبینہ بم حملہ، 60 افراد ہلاک
No image لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤ ں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روس کی بمباری میں دو افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا،اسکول میں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جس میں 30 افراد کوبچالیا گیا جن میں 7 افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ روسی بم حملے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

دوسری جانب روس کی طرف سے اس مبینہ بم حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
واپس کریں