دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملکی وے کہکشاں کتنی بڑی ہے؟تحریر۔ تحسین اللہ
No image "چاند ہماری زمین سے تقریبا تین لاکھ اور چوراسی ہزار کلو میٹر کے دوری پر واقع ہے، ہم جانتے ہیں، کہ چاند "زمین" کے گرد گھوم رہا ہے۔زمین چاند کو لیکر سورج کے گرد گھوم رہی ہے اور "سورج" اپنے سیاروں اور ان کے تقریبا 165 کے قریب چاند کو لیکر ملکی وے کہکشاں میں ایک بلیک ہول کے گرد گھورہا ہے۔۔ زمین اپنی "axis" پر گھوم رہی ہے اور ایک چکر 23 گھنٹے 56منٹ اور تقریبا 30 سیکنڈ میں مکمل کرتی ہے۔
لیکن یہی نہیں بلکہ زمین سورج کے ساتھ بھی بھاگ رہی ہے جبکہ سب سے حیرانکن بات یہ ہے،، کہ مشتری میں ایک ہزار زمینیں سماسکتی ہیں۔ مشتری کے ساتھ ساتھ 8 سیارے اور بھی سورج کے ساتھ رواں دواں ہیں۔وینس(زہرہ) اور مرکری کے علاوہ ان اٹھ سیاروں کے چاند بھی ہیں، وہ بھی کروڑوں سالوں سے "سورج" کے ساتھ بھاگ رہے ہیں اور ان میں سے اب تک کسی ایک سیارے یا اس کے چاند نے اپنے راستے سے بٹکنے کی جرات نہیں کی ہے،، کیوں کہ اگر مشتری نے سورج کے ساتھ بھاگنے سے انکار کیا، تو ہماری زمین بھی نہیں بچے گی۔
آسمان پر آپ جتنے ستارے دیکھ رہے ہیں۔ یہ سب ملکی وے کے ستارے ہیں۔ یہ تمام ستارے اور ان کے سیارے تمام ملکی وے کہکشاں کے گرد اپنے اپنے داٸرے میں تیر رہے ہیں۔ بعض فلکیاتدانوں کا ماننا ہے کہ یہ سب ایک طاقتور بلیک ہول کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔۔۔ یعنی ہماری "کہکشاں" کی بیچوں بیچ ایک طاقت ور "بلیک ہول" چیز موجود ہے۔۔ ایک منٹ کے لٸے سوچیں کہ ایک ایسی چیز جو تقریبا 400 بلین ستارے اپنے گرد گھومنے پر مجبور کررہی ہے کتنی زیادہ طاقت ور ہوگی۔
ہمارا سورج ملکی وے کہکشاں میں تقریبا 130 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گھوم رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ناسا ماہرین کے مطابق ہمارے سورج نے اپنی پوری "زندگی" میں اب تک ملکی وے کہکشاں میں صرف بیس چکر پوری کر لۓ ہیں۔۔ اس بات سے باخوبی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ ملکی وے کہکشاں کتنی بڑی ہے رات کے وقت آپ بمشکل پانچ ہزار تک کے ستاروں کو ہی دیکھ سکتے ہیں جبکہ ملکی وے کہکشاں میں 400 بلین سے زیادہ ستارے ہیں۔
واپس کریں