دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آستین کا 26 سالہ سانپ جو آج بھی ’’لاڈلا‘‘ ہے۔
No image الطاف حسین نے لندن سے بیٹھ کر ایک بار اداروں اور اسکی قیادت کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کئیے تھے تب سے انکا مکمل میڈیا بلیک آؤٹ ھوا انکے خلاف مقدمات قائیم کئیے گئے، انکی پارٹی تحلیل کر دی گئی ہاکستان میں موجود MQM کی سیاسی قیادت، جو 30 سال الطاف حسین کے ساتھ کھڑی رھی، ان سے لاتعلقی کا اظھار کرایا گیا اس تقریر کی مزمت کی گئی اور الطاف حسین سے الگ ھو کر MQM Pakistan کے نام سے نئی جماعت بنا دی گئی۔ آج پاکستانی میڈیا میں الطاف حسین کی ایک سیکنڈ کی کوریج بھی نھیں ھوتی۔ لیکن دوسری طرف عمران خان اور شیخ رشید پچھلے ایک مھینے سے روزانہ:
غیر ملکی سازش کا جھوٹا الزام لگا رھے ھیں

پاکستانی اداروں اور اسکی قیادت کو سازش کا حصہ دار گردان رھے ھیں
عدلیہ کے ججوں کو رات عدالت کھولنے پر گالم گلوچ کر رھے ھیں
عدلیہ کو ائین و قانون کی پاسداری کے باوجود طعنہ زنی کر رھے ھیں
پاکستانی قیادت کو میر جعفر اور میر صادق سے تشبیہہ دے رھے ھیں
ملکی اداروں کو نیوٹرل رھنے پر جانور سے تشبیہہ دے رھے ھیں
ملکی اداروں کو حق کے مقابلے باطل کے ساتھ کھڑا ھونیکا طعنہ دے رھے ھیں
سوشل میڈیا پر عدلیہ اور عسکری قیادت کیخلاف منظم کیمپین چلا رھے ھیں
دارلحکومت پر 30 لاکھ مظاھرین کے ساتھ حملہ اور ھونے کی باتیں کر رھے ھیں
خانہ جنگی اور خونی تحریک کی باتیں کر رھے ھیں
مسجد,نبوی میں مظاھرین کی پشت پناھی کر رھے ھیں
اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی ایمبیسی کے سامنے مظاھرے کرنے کی ترغیب دے رھے ھیں
مرکز اور پنجاب میں اپنے صدر گورنر اسپیکر کے ذریعے مسلسل غیر آئینی اقدامات کے ذریعے سیاسی بحران پیدا کررھے ھیں۔
بیرون ممالک پاکستانیوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی حکومتوں سے پاکستان کی ان لائن شکایت کریں ۔

شیریں مزاری سلامتی کونسل کو خط لکھ کر 295 سی کے بارے میں شکایت کرتی ہے کہ پاکستان مذھب کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ کیا یہ غیر ممالک کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت نہیں؟
لیکن ان تمام غیر آئینی، غیر قانونی، اشتعال انگیز حرکتوں کے باوجود عمران خان اور شیخ رشید میڈیا ہہ آنکھوں کا تارا بنے ھوئے ھیں۔ انکی ھر منافقت اور بکواس کو تمام چینلز براہ,راست دکھا رھے ھیں۔ انکے تمام جلسوں کی برای راست کوریج ھو رھی ھے۔ ھر روز قوم سے خطاب دکھایا جا رھا ھے۔ انکی ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی ہر کوئی مقدمہ نھیں بن رھا نہ انھیں جیل کی ھوا کھانی پڑ رھی ھے۔ انکے خلاف 8 سالوں سے دائر کردہ فارن فنڈنگ، پی ٹی وی حملہ کیس کا فیصلہ نھیں ھو رھا۔
یہ آستین کا سانپ پچھلے 26 سالوں سے لاڈلا تھا اور آج بھی لاڈلا ھے۔
نوٹ :کالم نگار نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا
واپس کریں