دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
افسوس ناک واقعہ ۔چارسدہ میں قرآن نذر آتش ، مصلے بھی خاکستر ۔
No image چارسدہ ،خالد خان۔چارسدہ میں قرآن مجید جلانے کا افسوس ناک واقعہ ۔ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ڈی ایس پی صنوبر خان بھی احتجاج میں شامل ۔ڈی ایس پی صنوبر خان اچانک سٹیج پر چڑھ گئے اور مظاہرین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ۔
تھانہ نستہ چارسدہ کے حدود کلیاس نامی گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کے اندر قرآن پاک کو جلا کر شہید کر دیا ، نامعلوم ملزمان نے مسجد قباء میں داخل ہوکر قرآن پاک اور مصلوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے قرآن پاک کے جلے ہوئے اوراق اور راکھ کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ نستہ میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف پی پی سی 295 بی کے تحت مقدمہ درج۔
پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل، واقعہ کی مختلف محرکات کا جائزہ اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع۔خبر پھیلتے ہی ضلع بھر میں تشویش۔پولیس اگر موثر کاروائی میں ناکام رہی تو کشیدگی کا امکان۔ چارسدہ پولیس کا ایک اور امتحان۔
واپس کریں