دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان احتساب سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔
No image صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قومی اداروں کےخلاف مہم کی پر زور مذمت کرتے ہیں،۔

آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے، وہ اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیس اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، سزا سے بچنے کیلئے وہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں وہ جس نہج پر جارہا ہے وہ ملک کو پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے۔

زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹے سازشی بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

عمران کا کرسی کیلئے نہ صرف ملک بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کرنا برداشت نہیں کیاجائیگا، عمران کی انہی حرکتوں سے پونے 4 سال میں ملک آگے کی بجائے پیچھے گیا۔
واپس کریں