دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر بی جے پی کی تجربہ گاہ ہے۔ محبوبہ مفتی
No image جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ’’لیبارٹری‘‘ ہے۔
محبوبہ مفتی نے اپوزیشن کے اجلاس کے ایک دن بعد پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو پورے ہندوستان کی "کشمیرائزیشن" کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا یہ سب سے زیادہ واضح تھا جب انہوں نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور اس کے رہنماؤں بشمول تین سابق وزرائے اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا۔‘‘ ۔
اس سوال پر کہ کیا دفعہ 370 کی بحالی پر کوئی اتفاق رائے ہوا ہے اگر اپوزیشن جماعتیں مل کربی جے پی کو شکست دیتے ہوئے کامیاب ہو جاتی ہیں انہوں نے مذید کہا، "لڑائی آئین کو بچانے کی ہے اور آرٹیکل 370 آئین کا حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ہندوستانی آئین نے عطا کی تھی۔
واپس کریں