دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دنیا کے 13ویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کا انٹرویو۔
No image اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہی تھیں جن میں سے کچھ اہم باتیں ذیل میں بیان کی جاتی ہیں۔
1: دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی بھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔
2: انسان کی معاشی زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ اپنا کام شروع کرتا ہے۔
3: کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔
4: اگر تعلیم کے ذریعے پیسہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا۔
5: اس وقت دنیا میں نو سو پچاس ارب پتی ہیں۔ ان میں کوئی پروفیسر یا ماہر تعلیم شامل نہیں ہے۔
6: دنیا میں ہمیشہ مڈل کلاس لوگوں نے ترقی کی ہے، یہ لوگ وقت کی قدر اور قیمت سمجھتے ہیں، یہ لوگ ڈگریاں حاصل کرنے کے بجائے طالب علمی کے دور میں ہی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔
7: کامیابی انہیں کالج یا یونیورسٹی کے بجائے فیکٹری یا مارکیٹ سے ملتی ہے۔
8: میں اپنی زندگی میں کبھی کالج یا یونیورسٹی نہیں گیا۔
9: اس وقت میری کمپنی میں 30,000 اعلیٰ تعلیم یافتہ مرد و خواتین کام کرتے ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگ وزن، عقل اور دماغ کے لحاظ سے مجھ سے بہت بہتر ہیں، لیکن ان میں نوکری چھوڑنے کی ہمت نہیں ہوتی۔وہ اپنے آپ پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ انہیں خود پر اعتماد نہیں
10: اگر کوئی شخص میرے لیے کام کرسکتا ہے تو وہ اپنے لیے بھی کرسکتا ہے۔ اسے صرف تھوڑی سی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
11: دنیا میں ہر چیز کا متبادل ہے سوائے محنت کے۔
12: بے سہارا لوگوں کے لیے دنیا میں کوئی جائے پناہ نہیں، لیکن کام کرنے والوں کے لیے پوری دنیا کھلی ہے۔
واپس کریں