دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹوئیٹر کی جانب سے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بلاک
No image ٹوئٹر کی جانب سے تحریک انصاف کی ایک ویب سائٹ ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کے لنک کو ’ممکنہ طور پر نقصان دہ‘ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔

نامنظور ڈاٹ کام وہ ویب سائٹ ہے جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنائی گئی۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (یا اوورسیز پاکستانیوں) سے عطیات جمع کرنا ہے۔

ٹوئٹر نے نامنظور ڈاٹ کام کو بلاک کیا ہے، یعنی کسی ٹویٹ یا میسج میں اس کا لنک شیئر نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے گزشتہ جمہ کو جمعے کو ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ ویب سائٹ بنائی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں، خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے، ہم ایک مہم چلانے جا رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میری یہ کوشش ہے کہ ہم اس سازش کو ناکام کریں۔ ہمیں آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اس میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم ہے۔‘
واپس کریں