دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بی بی سی کے سوالات اور عمرانی جوابات
No image عمران خان نےبی بی سی کو دیے گے انٹرویو میں بونگیاں دھمکیاں الاپ شالاپ خودغرضی مفاد پرستی کی ایسی مثالیں قائم کی کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے پڑھیں اور عمران خان کی عقل پر ماتم کریں ۔عمران خان ہر سوال گندم کا جواب چنا دےکر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، بعد میں عمران خان نے بی بی سی سے درخواست کر دی کہہ میرا انٹرویو نہ چلایا جائے جو کہ مسترد کر دی گئی اور انٹرویو نشر ہوگیا اب سنیے ان کے عمرانی جوابات ۔
سوال :- آپ نے کہا ہیے کہ آپ مزاکرات کرنا چاہتے ہیں ، مگر آپکی پوزیشن تو اسوقت بظاہر بہت کمزور نظر آ رہی ہیے مزاکرات کی میز پہ رکھنے کے لئیے آپ کے پاس آفر کرنے کے لئیے ہیے کیا "؟
جواب :-" دیکھو ! میری پوزیشن اسوقت کمزور ہوگی جب میرا ووٹ بینک کم ہوگا ، ویسے بھی اسوقت تو ملک میں مارشلاء لگ چکا ہوا ہیے - - - -
سوال :- "میرا بنیادی سوال یہ تھا کہ آپ کے پاس ہیے کیا مزاکرات کی میز پہ بیٹھ کر آفر کرنے کے لئیے؟ - - -
جواب :- مجھے حیرانی ہیے یہ اس طرح کی حرکات کر کے مجھ سے حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں ، میں تو صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے ریس سے نکال کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،. مجھے اگر تم نکال دو گے تو باقی کیا رہ جائے گا ملک میں؟ - - -
سوال :- " سر میرا سوال تھا کہ آپ کے پاس کیا ہیے مزاکرات میں آفر کرنے کے لئیے کیونکہ مزاکرات تو " گیو اینڈ ٹیک " کا دوسرا نام ہوتا ہیے؟ - -
جواب :-" میں تو اسٹیبلشمنٹ سے صرف اتنا کہنا ہیے کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے قائل کرلے کہ میرے بغیر ملک بہتر چل سکتا ہیے تو میں ریس سے نکلنے کے لئیے تیار ہوں" - -
سوال :- معزرت سر یہ میرے سوالوں کا جواب نہیں لیکن چلیں آگے چلتے ہیں" آپکے لیڈر اور کارکن یہ کہتے ہیں کہ "عمران ہماری ریڈ لائین ہیے" اسکا کیا مطلب ہیے؟ - -
جواب :- " آ س کا سیدھا مطلب ہیے کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا تو پھر ری ایکشن ہوگا جیسے 9 مئی کو ہوا" - -
سوال:-" لیکن سر آپ تو جمہوریت پہ یقین رکھتے ہیں تو یہ تو کوئی جمہوری بات نہیں کہ آپ کو گرفتار کیا گیا تو ارمی کی تنصیبات کو تباہ کر دیں گے کیا یہ جمہوری رویہ ہیے؟
جواب :- "آپ نہیں جا نتیں ، پاکستان میں کوئی رول آف لاء نہیں ہیے اینٹ آئے گی تو جواب پتھر ہوگا" - -
سوال :- اوہ - - - سر آپ کی بات سے تو صاف ظاہر ہو رہا ہیے کہ آ پ دھمکی دے رہے ہیں" - -
جواب :- " میں نہیں دھمکی دے رہا ، یہ تو پارٹی لیڈر اور پارٹی کارکنان دھمکی لگا رہے ہیں جن کی میں ریڈ لائین ہوں "
سوال:- " سر حیرت ہیے آپ خود کو پارٹی سے کیسے آلگ کر سکتے ہیں آپ بھی تو پارٹی کا حصہ ہیں " -
جواب :- " پر امن احتجاج ہمارا حق ہیے ہم 9 مئی کو بھی پرامن احتجاج ہی کر رہے تھے " - -
سوال:- لیکن سر 9 مئی کو تو پرامن احتجاج تو بلکل نہیں تھا - - -
جواب :- بلکل پرامن تھا کس ٘نے کہا آپ کو کہ یہ پرامن نہیں تھا" - - -
سوال:- سر اس دن میں نے خود اسلام آباد میں دیکھا کہ ہجوم ڈنڈوں ، پتھروں ، غلیلوں سے مسلح تھا بلکہ کئی ایک کے پاس تو آتشیں اسلحہ بھی میں نے خود دیکھا ، پھر اس ہجوم کو توڑ پھوڑ اور وائلنس کرتے میں نے خود دیکھا ہیے لوگ ارمی تنصیبات پہ حملے کر رہے ہیں ملک کے دوسرے شہروں میں حملے جلاؤ گیراؤ کی آپ کے اپنے کارکنان کی وڈیوز اور تصاویر ہیں اور آپ اس کو پر امن کہہ رہے ہیں؟ - -
جواب :- یہ سچ نہیں یے اس پہ آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیے میں بلکل تسلیم نہیں کرتا آپ کی بات کہ 9 مئی کو پر تشدد واقعات ہوئے ہیں
سر چلیں اب یہ بتائیں کہ جبکہ آپکی پارٹی جیل میں ہیے یا آپ کو چھوڈ گئے ہیں اب آپ کا پلان کیا ہیے کیا آپ گرفتار کارکنان کی رہائی کا کچھ پلان رکھتے ہی٘ں؟ - -
جواب :- " نہیں جی سب سے پہلے تو میں خالی ہونے والے عہدے پہ تقرریاں کرونگا آ اس کے بعد باقی کے معاملات دیکھیں گے" -
سوال :- " تو کیا اسوقت تک آپ کے ورکر جیلوں میں سڑتے گلتے رہیں گے؟ - -
جواب :- 9 مئی کو ان گرفتار لوگوں نے جو کچھ کیا ہیے اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں میں تو جیل میں تھا اور ہم نے تو ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہیے یہ اس اسٹیبلشمنٹ کا کیا دھرا ہیے ، ان افراد کا ہم سے قطعا کوئی تعلق نہیں اسٹیبلشمنٹ جانے اور یہ جانیں "
واپس کریں