دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کا مفتی صاحب سے سوال
No image میرے اوپر غداری کا فتوی کیوں لگا رہےہیں مفتی صاحب؟ نواز شریف کا مفتی صاحب سے سوال۔
کیا میں نے آئین توڑا ہے؟ کیا میں نے فاطمہ جناح کو قید کروایا ہے؟ کیا 1971 میں ملک کو توڑ کر میں نے دو ٹکڑے کروایا تھا؟ کیا 2001 میں میں نے امریکی جنگ میں ملک کو پھنسایا تھا؟ کیا میں نے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈالرز کے عوض قربان کروایا ہے؟ کیا عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی کو میں نے امریکہ کے حوالے کیا ہے؟ کیا اسامہ بن لادن کو میں نے ملک میں پہلے ٹھہرایا؟ اور پھر جب اسے قتل کرنے کے لیے امریکہ نے آپ کو بتائے بغیر جب کارروائی کی اور جب ملک کی سیکیورٹی کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں؟ کیا اس راڈار کا کنٹرول میرے ہاتھ میں تھا جو امریکی ہیلی کاپٹر کو نہ دیکھ سکا؟ کیا اس وقت میں ڈیوٹی پہ تھا جب میں سویا رہا اور امریکی آپریشن کر کے چلے گئے اور مجھے ٹی وی سے پتا چلا؟ کیا 99 کمپنیاں میری پکڑی گئیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے؟

کیا آسٹریلیا میں جزیرہ میں نے خریدا ہوا ہے؟ کیا بجلی کے بل میں نے جلائے ہیں؟ کیا لوگوں کو میں نے سول نافرمانی کی تائید کی تھی؟ پارلیمنٹ اور PTV پر حملہ میں نے کیا تھا؟ کیا میری پارٹی پر فارن فنڈنگ اسرائیلی اور انڈین فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے اور اس پر stay کیا میں نے لے رکھا ہے؟ کیا الطاف حسین کی پارٹی جس پر انڈین فنڈنگ ثابت ہوئی تھی میں نے حکومت میں شامل کیا ہوا ہے؟ کیا عدالت نے مجھے غدار قرار دیا تھا؟ کیا میں نے کہا تھا کہ آئین میرے نزدیک کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے؟ کیا عدالت نے میرے بارے میں فیصلہ دیا تھا کہ اس کی لاش کو D-Chowk پر تین دن کے لیے لٹکانا ہے؟

نہیں نہیں نہیں بلکہ عدالت نے تمہارے غدار وطن باپ کے متعلق فیصلہ دیا تھا۔ اس لیے غدار وطن تم ہو۔ تمہارا باپ غدار وطن ہے۔ میں الحمدللہ محب وطن پاکستانی ہوں۔ میں نے اس ملک کو سنوارا ہے توڑا نہیں ہے۔ اس ملک سے دہشتگردی ختم کروائی ہے, امریکی جنگ میں دھکیل کر ملک میں دہشتگردی پھیلائی نہیں ہے۔ میں نے ملک کو ایٹمی پاور تسلیم کروایا ہے؟ میں نے JF thunders اور کروز میزائل بنوا کر ملک کا دفاع مضبوط کیا ہے۔ میں نے بجلی کے پلانٹس لگا کر ملک کو روشن کیا ہے۔ میں نے موٹرویز اور روڈز بنا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ میں نے اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط کر کے, کرنسی کو stable کر کے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیا تھا۔ میں نے مہنگائی کم کر کے اس ملک کے عوام کو ہر چیز سستی فراہم کی تھی اسی لیے تو یہ عوام مجھے دعائیں دیتی ہے۔

میرے اوپر فتوے لگانے والو! تم بتاؤ تم نے اس ملک کے لیے کیا کیا ہے جو محب وطن بنے پھر ہے ہو؟ آپ صرف مفتی نہ بنیں کچھ کارنامہ بھی کر کے دکھائیں اور مفت کے محب وطن بننے کی کوشش کرنا چھوڑ دیں۔
واپس کریں