دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے
No image مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، اس فتنے کو جتنی جلدی کرش کرلیں اور اصل مقام پر پہنچا دیں، اتنا ہی ملک کا بھلا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی ﷺ کی بےحرمتی کی، مسجد نبوی میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کیساتھ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کا واقعہ افسوسناک ہے، سیاسی دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے، محبوب ہستی کے تقدس کا بھی لحاظ نہیں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعے سے پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

مریم نواز شریف نے مذید کہا کہ یہ غنڈہ گردی کررہے ہیں اور سعودی عرب میں بھی کرنے کی کوشش کی، یہ سب کچھ منظم طریقے سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسے پنجاب اسپیڈ کہتے تھے اب وہ پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے، شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر اور باصلاحیت وزیراعظم ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی صلاحیتوں کی بدولت بہت جلد چیلنجز پر قابو پالیں گے، ان کی قیادت میں عوام کو گورننس، دیگر معاملات میں بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو محنت، اچھی نیت اور صلاحیت سے ریلیف دیں گے، پنجاب میں بھی گورننس اور دیگر امور میں فرق نظر آئے گا۔ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
واپس کریں