دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران نیازی کا ایجنڈا الیکشن نہیں ہے۔چوہدری شاہد محمود
No image آج سئنیر صحافی حسنات ملک جن کا کورٹ رپورٹر کا 15 سالا تجربہ ھے وہ آج سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر کہہ رھے تھے عمران نیازی کا ایجنڈا الیکشن نہیں ھے اور نا کبھی تھا، وہ چاہتے ہیں چیف جسٹس بندیال کسی طریقے اسٹبلشمنٹ کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور کسی بھی طریقے سے جنرل عاصم منیر کو اپنے عہدے سے ہٹائیں اور پھر الیکشن میں مجھے سپورٹ کریں میں وزیراعظم بن کر نئی قانون سازی کر کے انکو ایکسٹینشن دوں اور ساتھ انتقامی کاروائیاں شروع کروں، آج جسٹس بندیال نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی بولا میں اپنا فیصلہ دوں گا اور پھر میرے ساتھ جو ہوا دیکھا جائے گا، حالانکہ چیف جسٹس پہلے بھی وزیراعظم کو گھر بھیجتے رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے ایسا نہیں بولا لیکن چیف جسٹس جانتا ھے اس بار مجھے اسٹبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل نہیں ھے اور آئین پاکستان کہ مطابق ساری فوج حکومت کے پیچھے کھڑی ھے۔

آج خواجہ سعد رفیق نے بولا میرے پاس اچھا فارمولہ ھے لیکن شاہ محمود قریشی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں تھے وہ بولے میں نے پہلے بھی 3 دن دئے تو مجھے اپنی پارٹی لیڈرشپ سے غداری کے سرٹیفکیٹ دئے گے اب میں مزید وقت نہیں دے سکتا، اور یہ ہدایات نیازی کی طرف سے ہیں اور نیازی کو بھی لگتا ھے کئی سے اشارہ ھے لہذا نیازی خود بول چکا ھے عدالت فوج کو کوئی حکم دے گی اور فوج نے اسکو نہ مانا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

آج چیف جسٹس نے بولا کے 21ارب کا مسئلہ نہیں ھے وہ تو ہمارے پاس ڈیم فنڈ کے پیسے بھی موجود ہیں اب نیازی چاہتا ھے چیف جسٹس فوج کو سیکورٹی کا حکم جاری کریں اور فوج انکار کرے تو ہمیں بہانہ ملے اور ہم سڑکوں پر نکل آئیں،ملک میں انتشار پیدا ہو ادارے ایک دوسرے کہ سامنے آ جائیں، نیازی اپنےسارے پتے کھیل چکا اب اس کہ پاس بس ایک عدالتی ہتھیاربچا ھےجس کہ ذریعے وہ ملک میں انتشار پیدا کرناچاہتا ھے،اور اب دیکھنایہ ھےچیف جسٹس کس حد تک جاتےہیں اور کئی اپنے ساتھ ساتھ جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب کی قربانی تو نہیں دینےوالے؟
واپس کریں