دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سری نگر۔جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہ دینے کی مذمت
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے حکام کی جانب سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے۔

فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حکام کے اس اقدام کو لوگوں کے مذہبی حقوق میں کھلی خلاف ورزی اور مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جامعہ مسجد مرکزی مسجد ہے اور جموں بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے عقیدے کا مرکز ہے۔ اور کشمیر جمعۃ الوداع کے بابرکت دن لوگوں کے لیے اس عظیم مسجد کا ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس طرح کی غیر ضروری پابندیوں سے لاکھوں لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے اقدامات مقبوضہ کشمیر میں بدلی ہوئی زمینی صورتحال پر بھارتی حکومت کے دعووں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

این سی صدر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی طویل نظربندی سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
واپس کریں