دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلڈ شوگر مانیٹر کرنے کا جدید طریقہ
No image اسے گلوکوز مانیٹر کہتے ہیں۔ یہ جدید طریقہ ہے بلڈ شوگر مانیٹر کرنے کا۔ یہ patch بازو میں لگا دیا جاتا ہے اور اس کی معیاد غالباً دو ہفتے کی ہوتی ہے۔ ان دو ہفتوں میں ہمیں سمجھ آ جاتی ہے کہ کون سی خوراک کھانے سے، خوراک میں کون سے کومبینیشن کھانے سے اور خوراک کے بعد کس قسم کی ایکٹیویٹی کرنے سے ہماری بلڈ شوگر سپائک کرتی ہے اور کریش کرتی ہے۔ ہم لوگ کچھ بھی کھائیں ہمارے جسم میں جا کر وہ چیز شوگر میں کنورٹ ہو جاتی ہے ماسوائے کچّی سبزی کے جس کی digestion معدہ میں پہنچ کر شروع ہوتی ہے۔ کچھ چیزیں جیسا کہ سٹارچ (چاول، ہر طرح کے سیرئیلز) اور کاربز فوراً شوگر میں کنورٹ ہو کر شوگر سپائک کا سبب بنتی ہیں، کاربز کی digestion تو ہمارے مونہہ میں ہی چبانے کے عمل سے شروع ہو جاتی ہے۔ انداذہ لگا لیں کہ یہ کس قدر شوگر سپائک کرتے ہوں گے اور اس شوگر سپائک کو نیچے لانے کے لیے لبلبہ انسولین خارج کرتا ہے جس سے شوگر تیزی سے کریش کرتی ہے، اد رکھئیے کہ شوگر سپائک کرنا اور شوگر کا کریش کرنا دونوں ذیابطیس کا سبب بنتے ہیں، ہمارے پاس دس پندرہ سال کا عرصہ ہوتا ہے انسولین ریزیسٹینس پہ آنے سے پہلے ذیابطیس سے بچنے کا، ان دس پندرہ سالوں میں لبلبہ جواب دے رہا ہوتا ہے اور ہمارا جسم ہمیں علامات بتا رہا ہوتا ہے کہ ہم انسولین ریزیسٹینس کی طرف جا رہے ہیں۔ لیکن ہم لوگ بس شوگر ٹیسٹ کرتے ہیں انسولین کو کبھی چیک نہیں کیا اس لیے ذیابطیس ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اب تو ٹائپ ٹو ہو چکی۔

بہرحال یہ مانیٹر ہمیں ہماری گلوکوز curve بتاتا ہے، یعنی بیس لائن سے اوپر کتنا سپائک ہے اور بیس لائن سے نیچے کتنا کریش ہے۔ آپ اگر اسے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم کی زبان سمجھ آ جائے گی، اور آپ کو خود انداذہ ہو جائے گا کہ آپ کو کس قسم کا لائف اسٹائل صحتمند زندگی کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔

کچھ hacks ہیں جو کہ سائنسی تجربات سے ثابت شدہ ہیں جنہیں کرنے سے سپائک اور کریش دونوں ہی نارمل سطح پہ رہتے ہیں جیسا کہ خالی پیٹ میٹھا، کاربز یا سٹارچ کھانے کی بجائے فائبر یعنی کچی سبزی کھانا یا ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سرکہ شامل کر کے پینا اور باقی کا کھانا اس کے بعد کھانا۔ کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر مسلز کو استعمال کرنے والی جسمانی ایکٹیویٹی کرنا۔
یہ مانیٹر لگا کر آپ یہ سب hacks کر کے خود بھی جانچ سکتے ہیں کہ یہ کتنے مددگار ہیں۔ ان میں سے کچھ ہیکس میرے والد صاحب فالو کر رہے ہیں اور ان کی شوگر جو انسولین لگانے کے باوجود کھانے کے بعد چار سو تک جاتی تھی، اب دو سو بیس تک جا رہی ہے۔
واپس کریں