دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کی "رحونیت" یونیورسٹی۔ میگا فراڈ
No image عمران خان کی "رحونیت" یونیورسٹی، جس کا نام القادر یونیورسٹی ہے، 2019 میں قائم ہوئی۔ اس "یونیورسٹی" جو کہ دراصل 37 طالبعلموں پر مشتمل ایک کالج ہے، کے لئے 458 کنال زمین ملک ریاض نے دی۔زمین کی آفیشل مالیت 24.4 کروڑ روپےہے جو کہ بذریعہ زلفی بخاری ٹرسٹ کو منتقل کی گئی۔

ابتدا میں ٹرسٹ کے بورڈ پر چار افراد تھے۔ عمران خان، بشریٰ خان (پنکی)، زلفی بخاری اور بابر اعوان۔ بعد میں زلفی بخاری اور بابراعوان کو ہٹا کر فرحت شہزادی (فرح گوگی) کو بورڈ میں شامل کیا گیا۔سال 2021 میں اس ٹرسٹ کو 18 کروڑ روپے کے عطیات ملے جبکہ اس کا کل خرچ صرف 86 لاکھ روپے تھا۔

اس کے باوجود وہاں تعلیم حاصل کرنے والے 37 طلباء سے پوری فیس لی گئی۔عطیہ قبول کرنے والی دستاویز پر بشریٰ خان کے دستخط ہیں۔ یہ بات نہایت اہم ہے کہ یہ "عطیہ" ٹرسٹ کو اس وقت دیا گیا جب عمران خان وزیراعظم تھے اور عمران خان نے عطیہ اس شخص سے وصول کیا جس کو انہوں نے برطانیہ میں جرمانے کی رقم واپس کر کے 190 ملین پاؤنڈ کا فائدہ پہنچایا۔
مزید تفصیلات جاننے لنک کلک کیجے۔
https://www.thenews.com.pk/print/953482-imran-s-dream-varisty-has-only-37-students
واپس کریں