دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عزیز ھم وطنو ۔ کالم نگار۔ اسرار عبداللہ
No image عمران خان کی ساری محنت کا سیرحاصل یہ ھے کہ موصوف اپنے بھگتوں کو مطمئن رکھنا چاہیتے ھیں تاکہ وہ دل کھول کے چندہ دیں ووٹ دیں میرے مخالفین اور نقادوں کو گالیاں دیں جس کے جلسے میں عوام کی تعداد کا زیادہ ھونا شعور کی علامت ھےجو ان کے ساتھ دے وہ صادق و آمین جو اختلاف کرے وہ غدار بھی چور بھی ھے خانصاحب کے بقول اسامہ بن لادن پاکستان کی جنگ لڑ رہا تھا انسان کا تعارف اس کی سوچ ھے اسی کی بنیاد پہ اس سے نفرت یا محبت ھوتی ھے عمران خان اپنی سوچ کی وجہ سے قابل نفرت ھے بیک وقت متکبر جھوٹا اور فاشسٹ خود پسند میکیا ولی کا حقیقی جانشین بھی ھے مداخلت سازش وغیرہ اپنی چار سالہ بد ترین کارکرگی پہ پردہ ڈالنے اورسزا سے بچنے کے بہانے ھیں وڈے جلسے جرنیلوں سے اپنی صلح کے لیے دباؤ کے ھتکنڈے ھیں ۔

جہاں تک بات ھے خان صاب کے بھگتوں کی تو 9سال کے پی کے میں اور 4سال وفاق میں حکومت کے بعد ان سے سوال نہ کیا جاے ورنہ گالیاں دیں گے مختلف انصافیوں سے گفتگو کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ لوگ نہ تو سیاسی ورکرز ہیں نہ کوئی نظریاتی ورکرز، بلکہ یہ خان صاحب کے "فین" ہیں۔ جسطرح کسی اور سلیبرٹی یا فلمی اداکار یا اداکارہ کے ہوتے ہیں، فین کی خصوصیات یہ ہوتی ہیں کہ ان کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ان کے پسندیدہ شخص کی کارکردگی کیا ہے؟؟؟ اس کے پسندیدہ اداکارہ یا اداکار کا کردار کیسا ہے؟؟؟

اس کو اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کا ایکشن، ڈانس، اداکاری حتی کہ ہر ادا پسند ہوتی ہے۔ کارکردگی کے بجائے وہ صرف اس پر خوش ہوتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار یا اداکارہ دکھتا کیسا ہے، وہ بولتا کیسا ہے، اس کی چلنے کا انداز کیسا ہے، وہ پہنتا یا پہنتی کیا ہے، تبھی یہ خان صاب پر تنقید بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔اس لئیے یہ بیچارے معصوم لوگ ہیں، یہ قابل رحم ہے ان کو کسی اور جمہوری پارٹی کے ورکرز سے کمپیئر نہیں کیا جا سکتا۔ بس ان کو انجوائے کریں اور جب وہ میچیور ہو جائیں گے تو خود بخود ٹھیک ہو جائیں۔
واپس کریں