دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوتھ کونسل پاکستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
No image (اسلام آباد، نیوز ڈیسک) پاکستان، یوتھ کونسل پاکستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے اسلام آباد میں حلف اٹھا لیا۔ صدر یوتھ کونسل پاکستان محمد شہزاد خان نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ معروف بزنس مین لینڈزی کنسٹرکشن کے سی ای او شاہ ولی خان نے بھی صدر YCP کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کے طور پر حلف لیا۔ شاہ ولی خان موسمیاتی تبدیلی جیسے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کابینہ کے ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔یہ تقریب پاکستان کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی تحریک کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ نئی کابینہ نے قوم کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے کا عہد کیا۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ کونسل پاکستان محمد شہزاد خان نے ملک بھر میں نوجوانوں کے مفادات اور فلاح و بہبود کے فروغ میں کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ترقی کے عمل میں ان کی فعال شرکت ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

نومنتخب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھایا، آئین پاکستان کو برقرار رکھنے اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔ تقریب حلف برداری سے سیکرٹری سوشل میڈیا ملائکہ نور، سیکرٹری ڈیبیٹنگ اینڈ لٹریری ڈیپارٹمنٹ عادل خان، ڈپٹی سیکرٹری کونسل سارہ نواز اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جہانگیر علی خان نے خطاب کیا۔

تقریب کا اختتام صدر یوتھ کونسل پاکستان محمد شہزاد خان کے شکریہ کے کلمات پر ہوا، جنہوں نے ان تمام قابل فخر ممبران کا شکریہ ادا کیا جو یوتھ کونسل پاکستان کے وژن اور مشن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کابینہ کے نئے ارکان پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وعدوں کو پورا کریں اور پاکستان کے وقار کو برقرار رکھیں۔
واپس کریں