دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صوبہ قندوز میں مسجد میں دھماکہ، 33 افراد ہلاک، 43 زخمی
No image افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ایک مسجد میں دھماکے میں 33 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے پولیس چیف حافظ عمر نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ضلع کی مولوی سکندر مسجد میں ہوا۔

طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے بچوں سمیت 33 افراد کی ہلاکت اور 43 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم تاحال کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل، قندوز میں صحت عامہ کے سربراہ نجیب اللہ ساحل نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ دھماکہ ایک صوفی مسجد میں ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نمازی تھے جو نماز کے بعد ذکر کے لیے جمع ہوئے تھے۔

بشکریہ بی بی سی
واپس کریں