دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سافٹ وئیر انجینئرز اور صدرِ مملکت کا اَپ ڈیٹ سافٹ وئیر
No image تحریر آر ایچ ریاض:
انتہائی باخبر صحافی ، اینکر پرسن سید طلعت حسین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے صرف حلف لینے ہی سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ وہ دیگر متعدد امور میں شہباز شریف حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایسے میں"سافٹ وئیر انجینئرز" نےصدرمملکت کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کیا
انھیں متنبہ کیاکہ وہ اگر امور مملکت میں رکاوٹیں پیدا کرینگے
تو انھیں استعفی یا پھر مواخذ تحریک کےنتیجےمیں گھر جانا ہوگا

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا تو صدر مملکت وزیراعظم شہباز شریف
سےملاقات پر تیار ہوئے
یہ ملاقات قریبا اٹھارہ منٹ پر محیط ہوئی صدر مملکت کا موڈ اچھا نہیں تھا ۔ ان کے چہرے پر تنائو اور غیر ضروری حد تک سنجیدگی تھی حالانکہ عام حالات میں صدر مملکت ہمیشہ قہقہے لگانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

اسی طرح نئے گورنر پنجاب عمر چیمہ کا بھی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج گورنر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس منعقد نہ ہوسکی حالانکہ اس پریس کانفرنس کے باقاعدہ دعوت نامے صحافیوں کو جاری کئے گئے تھے جس میں مقام گورنر ہائوس ہی لکھا ہوا تھا۔ گورنر نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے معذرت کرلی اور انھیں بتایا کہ اب گورنر ہائوس کو پارٹی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے پر پابند عائد کردی گئی ہے۔

صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں سمجھا دیا گیا ہے کہ وہ ایوان صدر اور گورنر ہائوس میں بیٹھ کر تحریک انصاف کے کارکن نہ بنیں بلکہ اپنے مناصب کے تقاضے آئین اور اپنے حلف کے عین مطابق ادا کریں۔
اطلاعات کے مطابق صرف صدر مملکت اور گورنر پنجاب ہی کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہیں ہوا بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے پر کافی محنت کی گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج انھوں نے کہا ہے کہ " عمران خان اہم نہیں ، فوج اہم ہے" ۔ انھوں نے فوج کی اہمیت پر مزید کئی ایک باتیں بھی کہی ہیں۔ عمران خان کے علاوہ کئی ریٹائرڈ فوجیوں ، تحریک انصاف کے رہنمائوں کے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسے بعض لوگ زیرزمین جاچکے ہیں یا پھر ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ جبکہ بہت سے سافٹ وئیر انجینئرز کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔
واپس کریں