دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور افغانستان کا نام لینے پر جوبائیڈن کے ساتھ کیا ہوا؟
No image پاکستان اور افغانستان کا نام لیتے ہی امریکا کے صدر جو بائیڈن کے قریب ایسٹر بنی آگیا۔

وائٹ ہاؤس میں منعقد تقریب کے موقع پر صدر بائیڈن اپنی سرکاری رہائش گاہ پر لوگوں سے ملاقات کررہے تھے اور اس دوران انہوں نے پاکستان اور افغانستان سےمتعلق بات شروع ہی کی تھی کہ اچانک ایسٹر بنی ان کے پاس باہیں پھیلائے پہنچ گیا اور انہیں دوسری جانب جانے کا اشارہ کیا۔

اچانک اس مداخلت پر بائیڈن ذرا پیچھے ہٹے اور پھر دوسری طرف چلے گئے۔

طویل عرصے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ صدر بائیڈن کے منہ پرپاکستان کا لفظ آیا تھا۔
واپس کریں