دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلاول بھٹو اور شاہد خاقان کابینہ کا حصہ نہیں بنے
No image وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ۔بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی۔

وفاقی کابینہ میں حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان کانجوکو بطور وزیر مملکت شامل کیا گیا ہے جب کہ مفتاح اسماعیل، انجینئر امیر مقام، عون چوہدری اور قمر زمان کائرہ کو وزیراعظم کا مشیر بنایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔


واپس کریں