دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو سب سے پہلے یہ پانچ کام کریں
No image ایسا آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کی غرض سے موجود ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ اپنی جیب ٹٹولتے ہیں تو آپ کے ہوش اُڑ جاتے ہیں کیونکہ آپ کا موبائل فون غائب ہے۔

شاطر چور پلک جھپکتے آپ کا موبائل فون غائب کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کے فون میں موجود نجی دستاویزات، ذاتی معلومات اور تصویریں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک نیا فون خریدنا پڑتا ہے جو جیب پر بھاری پڑتا ہے۔

اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی مشورے دے رہے ہیں، جن کے ذریعے آپ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

فون کو فوری طور پر بلاک کر دیں
ڈیجیٹل سکیورٹی کی ماہر ایمیلیو سیمونی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے تو سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہیے کہ ڈیوائس کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے۔یہ بھی ضروری ہے کہ فون نیٹ ورک آپریٹر (یعنی جس کمپنی کی سِم آپ استعمال کر رہے ہیں) سے رابطہ کریں اور اس سے سم کو بند کرنے کا کہیں تاکہ فون کسی کے کام نہ آئے۔ آپ کو آپریٹر کی ویب سائٹ سے پتہ چل جائے گا کہ اس کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہے۔

IMEI (بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت) کی مدد سے بھی ایسا کرنا ممکن ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی رجسٹری ہے، جس کے ذریعے آپ فوری طور پر موبائل بند کر سکتے ہیں۔

اپنے موبائل فون میں موجود IMEI کوڈ کو کہیں لکھ کر رکھ لیں۔ آپ کو یہ نمبر ڈیوائس باکس یا موبائل فون میں ملے گا۔

اپنا ایپ پاس ورڈ تبدیل کریں سیمونی کے مطابق آپ کو اپنے موبائل پر موجود تمام ایپس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہییں۔ بصورت دیگر، فون چور آپ کی ذاتی اور دیگر اہم معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، خاص کر بینکنگ ایپس۔

لیکن ای میلز، سوشل میڈیا صارفین کو ایس ایم ایس کی تصدیق کے ذریعے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کچھ ایپس ٹولز کی ویب سائٹس پر پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس سے آپ فوری طور پر سب کچھ بدل سکتے ہیں..

فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل نیٹ ورک کے پاس ورڈ سکیورٹی اور لاگ ان سیکشن میں جا کر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ ذاتی معلومات کے سیکشن میں جا کر Gmail کا پاس ورڈ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

اپنے بینک کو مطلع کریں
اگر آپ کا فون چوری ہو گیا ہے تو فوری طور پر اپنے بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے مطلع کریں۔ کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں بینک آپ کے فون پر موجود اپنی ایپ کو بلاک کر سکیں گے۔

اگر مجرم آپ کے اکاؤنٹ سے تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر رہے ہیں، تو یہ بھی رُک جائے گا۔

اس قسم کی سروس فراہم کرنے کے لیے ہر بینک کا اپنا چینل ہے۔ عام طور پر اس کا ذکر ان کی ویب سائٹ پر ہوتا ہے۔ بینک کے فون رابطے بھی گوگل پر موجود ہیں۔

اپنے دوستوں اور گھر والوں کو ضرور بتائیں
اگر فون چوری ہو جائے تو گھر والوں اور دوستوں کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ مجرم میسجنگ ایپس یا سوشل نیٹ ورکس پر آپ کے رشتہ داروں اور دوستوں کے رابطوں کو تلاش کر کے انھیں دھوکہ دے سکتے ہیں، ان سے رقم یا بینک کی تفصیلات مانگ سکتے ہیں۔
بی بی سی

واپس کریں