دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر۔کئی دکانوں کے انہدام کے خلاف بانہال میں احتجاج
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں، بھارتی حکام نے اتوار کو جموں کے علاقے بانہال پر بلڈوزر سے دھاوا بول دیا اور نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے نام پر دکانوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔
حکام اب تک ایک میڈیکل سٹور سمیت درجنوں دکانیں مسمار کر چکے ہیں۔ یہ مہم جموں کے علاقے بانہال اٹیلا میں بھاری تعینات ہندوستانی فوج اور نیم فوجی دستوں کی موجودگی میں جاری ہے۔دکانوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو مسمار کرنے سے مقامی آبادی کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کیا اور علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے سرینگر کے پریس انکلیو میں بے دخلی مہم کے خلاف دھرنے میں شرکت کی۔دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’بلڈوزنگ بند کرو اور غریبوں کے گھر گرانا بند کرو‘‘۔

اسی طرح کے مظاہرے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور جموں کے گاندھی نگر علاقے کے گول مارکیٹ میں بھی ہوئے۔

مظاہرین نے بغیر کسی تاخیر کے انہدامی مہم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
واپس کریں