دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا صرف پی ٹی آئی کے ارکان کی ماں بیٹیوں کی عزت ہوتی ہے؟گلالئی اسماعیل
No image جمائما کے گھر کے سامنے احتجاج پر اچانک سے سب کو یاد آگیا کہ سیاست میں کسی کے گھر کی خواتین کو نہیں گھسیٹنا چاہیئے، یہ وہ حکومت ہے جس کے کیبنٹ نے میرے سیاسی خیالات کی وجہ سے میرے ماں کو ای سی
ایل پر ڈالا اور ان پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے بنائے- آج انکو عورتوں کی عزت یاد آرہی ہے۔مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ کیا صرف پی ٹی آئی کے ارکان کے گھر کی ماں بیٹیوں کی عزت ہوتی ہے؟ اس حکومت نے جس طرح سے پورے کے پورے خاندانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا وہ سامنے آنے چاہیئے-

اپنے ٹویٹ میں گلالئی اسماعیل نے کہا کہ مجھے انکے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، میری ماں پر جو گزری میں چاہتی ہو یہ بھی مزہ چکھہں اسکا۔میں دیکھ رہی ہوں کہ کس طرح سے وہ سول سوسائٹی، سیاسی لوگ اور صحافی جن کے منہ پر تب تالے لگے تھے جب میری ماں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا تھا (ابھی تک بنایا جا رہا ہے)، آج پولیٹکلی کریکٹ ہونے کے چکر میں جمائما کے گھر کے آگے احتجاج کی مذمت کر ررہے ہیں-جب آپ گوروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کرکے انکے حقوق لے چکے ہوں تو پھر نظر ذرا ملک کے اندر ان لوگوں پر بھی ڈالئے جن کے خاندان سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ اس تھریڈ پر آکر کوئی مجھے اخلاقیات کا بھاشن نہ دے- اخلاقیات کا جو ایوارڈ آپ نے مجھے دینا تھا، میں وہ مسترد کرتی ہوں-یہ تھریڈ صرف مذمت کرنے والوں کی منافقت کے حوالے سے ہے- باقی احتجاج کو لے کر میں نیوٹرل ہوں، آپکے آپس کی لڑائی میں مجھے فریق بننے کا کوئی شوق نہیں-جو لوگ نئے ہیں اس اکاونٹ پر اور سوچ رہے ہوں کہ میرے ماں باپ کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، وہ اس لنک پر سمری پڑھ سکتے ہیں جو کہ
@CIVICUSalliance
نے تیار کی ہے-

https://civicus.org/index.php/media-resources/news/5018-pakistan-chronology-of-harassment-against-human-rights-defender-muhammad-ismail


واپس کریں