دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام تین روزہ تقریبات
No image 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ تقریبات میں تاریخ کشمیر، مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی کتب کا اسٹال لگایا گیا۔ پمفلٹس، بروشرز اور تصاویر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا۔
اس موقع پر دستخطی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ملکی غیر ملکی افراد یونیورسٹی سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی کے علاوہ راولپنڈی/اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے دستخطوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
لوک ورثہ میں جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کی طرف سے بڑی سکرین پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی ڈاکیو منٹریز بھی دکھائی گئیں۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے آفیسران و اہلکاران تین روز تک مسلسل سٹال پر موجود رہے اور اسٹال کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا۔ جبکہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کی کثیر تعداد نے ایونٹ کی بھر پور کوریج بھی کی۔
واپس کریں