دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نئی حکومت کیا مہنگائی پر قابو پا لے گی؟
No image پاکستان میں نئی حکومت آنے کے نتیجے میں ماہرین معیشت فوری طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی وجہ مہنگائی کے عالمی سطح پر نظر آنے والے ٹرینڈز ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل و اجناس کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے مرکزی بینک نے شرح سود میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ماہر معیشت ڈاکڑ فرخ سلیم نے کہا بنیادی طور مہنگائی کی وجوہات کو فوری طور پر دورکرنا بڑا مشکل ہے۔ انھوں نے کہا نئی حکومت کے لیے دودھ، چینی، گندم، خوردنی تیل اور دالوں کی قیمتیں کم کرنا مشکل ہوگا۔

انھوں نے کہا دالیں، گندم اور خوردنی تیل ملک میں درآمد ہو رہے ہیں اور اس پر سبسڈی دینا موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں نئی حکومت کے لیے مشکل ہو گا کیونکہ خزانے میں پیسے نہیں ہیں۔


واپس کریں