دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کو کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔
No image اقتدار کیلئے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔آپ آنکھیں کھول کر دیکھو، غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی اور جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی 27 تحریکیں آئیں، کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہیں کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک ووٹ سے ہار کر گھر چلا گیا لیکن آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز شریف نے عمران خان کے خطاب کے بعد اپنے رد عمل میں مذید کہا کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔
انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیں اور پاکستان کی جان چھوڑیے۔
واپس کریں