دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیٹ کلاس سے ٹیکس وصول کرنے کے راستے تلاش کرو
No image آئی ایم ایف آمدنی اور وسائل بڑھانے اور غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی ضد کر رہی ہے، ان سالوں کو کچھ زریعہ ملے گا نہیں تو پٹرول اور بجلی کے ریٹ بڑھا دیں گے۔۔۔
اب کی بار کچھ ایسا کرو کہ الیٹ کلاس سے ٹیکس وصول کرنے کے راستے تلاش کرو،جیسے

1- ویلتھ ٹیکس لاگو کرو، پانچ کروڑ سے زیادہ پر یہ ٹیکس لگاو، پانچ سو گز سے بڑے گھر کو ٹیکس نیٹ میں لاو، پچاس ایکڑ سے زیادہ زمین پر بھی یہ ٹیکس لگا دو-

2-الیٹ کلبس ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہیں، ایک لاکھ سے زیادہ ممبران ہوں گے، سب سے ایک لاکھ روپے سالانہ سپر ٹیکس لو-

3- دس لاکھ سے زیادہ بچے الیٹ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں، جو فیس دیتے ہیں اسکا دس فیصد سپر ٹیکس وصول کرو-

4- کیش کراپس گنے اور کاٹن کی ملوں کو سپلائی پر دو فیصد ٹیکس لو

5-تمام فاونڈیشنز اور ٹرستس پر ٹیکس کا استثنا ختم کرو، اس میں سروسز کے کمرشل ادارے بھی ٹیکس دینا شروع کریں گے-

6- دفاعی خرچے میں دس فیصد کی کمی کر کے تین سال کے لیے اسی رقم پر فریز کر دو۔۔

باقی مشورے آپ بھی دیں۔۔۔بات زور شور سے چلتی رہنی چاہیے ورنہ سالوں کو عوام کی بربادی سے کوی روک نہیں سکے گا۔۔پٹرول اور بجلی بڑھنے سے مزید مہنگائی ہوگی۔۔
واپس کریں