دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری عوام کا زمین خالی کرنے کے حکم کے خلاف احتجاج
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں، سینکڑوں لوگوں نے ضلع رامبن میں لوگوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ کیا اور انہیں ایک میمورنڈم سونپا جس میں بے دخلی کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ سخت سردی میں بے گھر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حکم واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوتوا بی جے پی آر ایس ایس کی فاشسٹ بھارتی حکومت اور IIOJK میں اس کی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے علاقے کے تمام اضلاع میں جاری بے دخلی مہم کو تیز کر دیا ہے، جو نسلوں سے ان کے قبضے میں ہے۔

بھارتی قابض حکام بھارتی فوج اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے نام پر کشمیریوں کی زمینیں چھین رہے ہیں۔ وادی کشمیر کے تمام اضلاع اور جموں خطہ کے مسلم علاقوں میں مقامی لوگوں کی لاکھوں کنال اراضی بی جے پی حکومت نے کشمیریوں سے اب تک چھین لی ہے۔
واپس کریں